تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

بجلی صارفین پر ستمبر میں 36 ارب روپے سے زائد بوجھ کا امکان

بجلی صارفین پر ستمبر میں 36 ارب روپے سے زائد بوجھ کا امکان

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)بجلی صارفین پر ستمبر میں مزید 36 ارب 54 کروڑ روپے کا مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جولائی کی ایندھن قیمت ردوبدل کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 52 پیسے اضافے کی درخواست پر بجلی کے نگران ادارے نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ منظوری کی صورت میں اضافی رقم ستمبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔مرکزی بجلی خریداری ادارے نے جولائی کی پیداواری لاگت کی بنیاد پر قیمت بڑھانے کی درخواست دی تھی۔ مؤقف تھا کہ مہنگے ایندھن کے استعمال سے بجلی بنانے کے اخراجات میں اضافہ ہوا۔سماعت کے دوران ابتدائی طور پر ٹیکس سمیت صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ متوقع تھا، تاہم جائزے کے بعد قابل وصول اضافی رقم 36 ارب 54 کروڑ روپے مقرر ہوئی ہے۔