تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

دورہ بنگلہ دیش کی تیاریاں تیز، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگانے کا فیصلہ

دورہ بنگلہ دیش کی تیاریاں تیز، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگانے کا فیصلہ

لاہور( سپور ٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹیسٹ سکواڈ کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑی 29 اپریل سے کیمپ میں رپورٹ کریں گے جبکہ قومی ٹیم 3 مئی کی رات بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سکواڈ کے حتمی انتخاب کے لیے قومی سلیکٹرز کے درمیان مشاورت جاری ہے جس میں سابق کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں، وہ آئندہ سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اطلاعات کے مطابق ٹیم اور انتظامیہ میں بعض تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ وکٹ کیپر روحیل نذیر کو بھی سیریز میں موقع دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی، پہلا میچ 8 مئی سے سلہٹ جبکہ دوسرا 16 مئی سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم نے آخری ٹیسٹ سیریز گزشتہ سال اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی تھی۔