تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تیاریاں، نیا کسوہ یکم محرم کو نصب کیا جائے گا

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تیاریاں، نیا کسوہ یکم محرم کو نصب کیا جائے گا

مکہ مکرمہ( مانیٹرنگ ڈیسک)خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی ہر سال کی طرح اس بار بھی ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو کی جائے گی۔خانہ کعبہ کے نئے غلاف کی حوالگی کی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نیا غلاف رسمی طور پر کلید بردارِ کعبہ کے سپرد کیا گیا۔غلافِ کعبہ جسے کسوہ بھی کہا جاتا ہے، ہر سال ایک باقاعدہ روحانی اور منظم تقریب کے ذریعے تبدیل کیا جاتا ہے، جو اسلامی دنیا میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔اس موقع پر تیار کیے گئے نئے غلاف کی تیاری میں بڑی مقدار میں ریشم، چاندی اور سنہری دھاگوں کا استعمال کیا گیا ہے، جسے انتہائی مہارت اور محنت سے تیار کیا جاتا ہے۔نئے غلاف کی تنصیب کے لیے یکم محرم کو خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، جس کے دوران خانہ کعبہ کو نیا غلاف پہنایا جائے گا۔یہ روح پرور تقریب دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عقیدت اور روحانی وابستگی کا ایک اہم مظہر سمجھی جاتی ہے۔