تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا کیپٹن محمد سرور شہید کے 78 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا کیپٹن محمد سرور شہید کے 78 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

اسلام آباد( پاکستان خبر) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید کے 78 ویں یوم شہادت پر انہیں پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم وطن کے دفاع کے لیے کیپٹن محمد سرور شہید کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے آزادی کشمیر کی پہلی جنگ کے دوران 27 جولائی 1948 کو دشمن کا بہادری اور جرات سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان وطن پر قربان کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید پہلے پاکستانی ہیں جنہیں مادر وطن کے دفاع میں شاندار قربانی پر نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔ انہوں نے محاذ جنگ پر فرض شناسی، بے مثال شجاعت، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لیے روشن کر دیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کیپٹن محمد سرور شہید جیسے عظیم سپوت پاکستان کا فخر اور ملک کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہیں۔ ان کی لازوال قربانی آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی کیپٹن محمد سرور شہید کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آزادی کشمیر کے لیے اپنی جان قربان کرکے فرض شناسی، شجاعت اور حب الوطنی کی بے مثال داستان رقم کی۔صدر پاکستان نے کہا کہ پہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید نے قومی تاریخ میں ایسا روشن باب شامل کیا جسے قوم ہمیشہ احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔