تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے تمام آپشنز کھلے رکھنے کا اعلان

صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے تمام آپشنز کھلے رکھنے کا اعلان

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق تمام آپشنز بدستور کھلے رکھے ہیں اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم ایران میں جاری حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ مظاہرین کی ہلاکتوں کے تسلسل کے حوالے سے ایران کو سنگین نتائج سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔کیرولائن لیویٹ کے مطابق ایران میں 800 افراد کی سزائے موت کو روکا گیا ہے اور ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کا عمل بھی جاری ہے۔دوسری جانب برطانوی اخبار **دی ٹیلی گراف** نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے ایران پر حملے سے متعلق اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے، اور یہ تبدیلی خلیجی ممالک کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔