تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

صدر آصف زرداری آج کرغزستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

صدر آصف زرداری آج کرغزستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد( پاکستان خبر) صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کی قیادت بھی کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ کرغزستان کے صدر کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ اس دوران صدر آصف علی زرداری کی اپنے کرغز ہم منصب سے ون آن ون ملاقات ہوگی، جبکہ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان بھی مذاکرات ہوں گے۔مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور کے علاوہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، کان کنی، زراعت اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق حلال صنعت، صحت، ادویہ سازی، ڈیجیٹل معیشت، تعلیم، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ سے متعلق امور بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری کرغزستان کی پارلیمان کے اسپیکر سے بھی ملاقات کریں گے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 21 برسوں میں کسی پاکستانی صدر کا یہ پہلا سرکاری دورۂ کرغزستان ہے۔ یہ دورہ دسمبر 2025 میں کرغز صدر کے دورۂ پاکستان کے تسلسل میں ہو رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اعلیٰ سطحی روابط کی عکاسی کرتا ہے۔