تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم

صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم

کراچی( کامرس ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیٹی بندر کی ترقی کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنانے کی ہدایت کردی۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ منصوبے کے ساتھ سڑکوں کی قابلِ اعتماد رابطہ کاری، بجلی و پانی کی فراہمی، صنعتی ڈھانچے اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کیٹی بندر کو پاکستان کے اضافی بحری گیٹ وے کے طور پر ترقی دے کر بندرگاہی اور رسد کے نظام کو مزید مضبوط کیا جاسکتا ہے۔صدر مملکت نے انڈس ڈیلٹا کے ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ مقامی ماہی گیر برادری کے مفادات اور روزگار کو ترجیح دینے پر بھی زور دیا۔واضح رہے کہ چینی کمپنی سی ایچ ای سی نے کیٹی بندر بندرگاہ کا ابتدائی ماسٹر پلان پیش کیا ہے، جس کے پہلے مرحلے کی ابتدائی انجینئرنگ لاگت تقریباً 522.34 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔