تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین

صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین

اسلام آباد ( پاکستان خبر) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خواتین سفارتکاروں کے عالمی دن کے موقع پر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خواتین سفارت کار اقوامِ متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کر رہی ہیں اور امن، مکالمے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی سفارتی خدمات کی ایک روشن روایت موجود ہے، جس میں بیگم رعنا لیاقت علی خان اور شائستہ اکرام اللہ جیسی شخصیات نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی پاکستان کے عالمی روابط کو مزید مضبوط بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین سفیر، مستقل مندوبین اور دیگر اعلیٰ سفارتی عہدوں پر نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں، جبکہ موجودہ عالمی حالات میں ان کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔صدر مملکت کے مطابق آئینِ پاکستان خواتین اور مردوں کو مساوی حقوق اور یکساں قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے، اور خواتین سفارت کار ملک کے بین الاقوامی وقار میں اضافہ کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ سنجیدہ، باوقار اور بامقصد سفارتی تعلقات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔