تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کردیئے

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کردیئے

اسلام آباد(پاکستان خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے ہیں۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط پہلے ہی موجود تھے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ثالثی کردار کے تحت اس معاہدے کی توثیق کی ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ جنگ کے خاتمے، علاقائی کشیدگی میں کمی اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی سے متعلق ہے اور دستخط کے بعد فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کے ذریعے اپنے بیان میں کہا کہ معاہدے کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات 19 جون سے شروع ہوں گے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔وزیراعظم نے ایرانی قیادت اور امریکی انتظامیہ کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے ممکنہ بڑے تصادم کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ انہوں نے مذاکراتی عمل میں شریک تمام فریقوں کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان نے ثالث کے طور پر تعمیری کردار ادا کیا اور امید ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں پائیدار امن اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔