اسلام آباد( کامرس ڈیسک)قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 11.6 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیا گیا ہے۔اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 11.76 فیصد سے بڑھ کر 12.12 فیصد ہوگیا ہے۔بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کے شرح منافع میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ ان اسکیموں کا شرح منافع 12.72 فیصد سے بڑھا کر 12.96 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔