اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق ہیوگو بینک کے پیڈ اپ کیپیٹل میں 1.5 ارب روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔پاکستان اور سنگاپور کے سرمایہ کاروں پر مشتمل کنسورشیم ہیوگو بینک قائم کر رہا ہے، جس کے اسپانسرز کی جانب سے 60 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی۔ایس ای سی پی کے مطابق ہیوگو بینک موبائل اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے صارفین کو برانچ لیس بینکاری کی سہولیات فراہم کرے گا۔کمیشن کا کہنا ہے کہ ہیوگو بینک کو ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اصولی منظوری بھی حاصل ہو چکی ہے۔