تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ٹیکس اپیلوں سے قبل منظوری کیلئے آزاد کیس اسکروٹنی کمیٹی کی تجویز

ٹیکس اپیلوں سے قبل منظوری کیلئے آزاد کیس اسکروٹنی کمیٹی کی تجویز

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) فنانس بل میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس اپیلوں کی جانچ کے لیے ایک آزاد کیس اسکروٹنی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔تجویز کے مطابق ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں کسی بھی ٹیکس اپیل کے دائر ہونے سے قبل اس کمیٹی کی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا، جبکہ کمیٹی کی منظوری کے بغیر ایف بی آر کو اپیل دائر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔فنانس بل میں ٹیکس تنازعات کے عدالتی جائزے کے لیے ایک نیا نگرانی نظام متعارف کرانے کی بھی تجویز شامل ہے۔مجوزہ کمیٹی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس سمیت تمام ٹیکس مقدمات کی ابتدائی جانچ اور اسکروٹنی کی ذمہ دار ہوگی، جس کا مقصد مقدمات کی جانچ پڑتال کے عمل کو مزید منظم اور مؤثر بنانا بتایا گیا ہے۔