تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پی ایس ایل 2026 کا شیڈول جاری، افتتاحی میچ لاہور میں 26 مارچ کو

پی ایس ایل 2026 کا شیڈول جاری، افتتاحی میچ لاہور میں 26 مارچ کو

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور 3 مئی کو فائنل سمیت دو پلے آف میچز کی میزبانی بھی کرے گا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کو پہلے کوالیفائر میچ کی میزبانی دی گئی ہے۔ تمام آٹھ ٹیمیں پہلے مرحلے میں سات سات میچز کھیلیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں دو گروپوں میں تین تین میچز ہوں گے۔لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین ایک گروپ میں ہوں گے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، پنڈی ز اور ملتان سلطانز دوسرے گروپ میں شامل ہیں۔پہلا کوالیفائر 28 اپریل کو راولپنڈی میں، پہلا ایلیمینیٹر 29 اپریل کو لاہور میں اور تیسرا ایلیمینیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔