تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پی ایس ایل میں ریسٹ ڈے، راولپنڈیز کھلاڑیوں کی ساحل پر پکنک، خوب انجوائے کیا

پی ایس ایل میں ریسٹ ڈے، راولپنڈیز کھلاڑیوں کی ساحل پر پکنک، خوب انجوائے کیا

کراچی( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں ریسٹ ڈے کے موقع پر راولپنڈیز کے کھلاڑی تفریح کے لیے کراچی کے ساحل پہنچ گئے، جہاں انہوں نے خوشگوار ماحول میں وقت گزارا۔کھلاڑیوں نے ساحل سینڈزپٹ پر پکنک منائی اور تقریباً تین گھنٹے تک مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے، جس سے ٹیم کے ماحول میں مزید بہتری آئی۔اس دوران پلیئرز نے آپس میں والی بال کھیلی، تیز رفتار کشتی کی سیر کی اور ساحل کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوئے۔تفریحی لمحات میں غیر ملکی کرکٹر کول میک کونکی نے موسیقی کا رنگ بھی جما دیا اور ڈی جے کے ساتھ دھنیں بکھیر کر ساتھی کھلاڑیوں کو خوب محظوظ کیا۔ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس موقع کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا اور آئندہ میچز کے لیے خود کو تازہ دم کیا۔