تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پی ٹی اے اور میٹا میں نوجوانوں کے آن لائن تحفظ کے لیے شراکت داری

پی ٹی اے اور میٹا میں نوجوانوں کے آن لائن تحفظ کے لیے شراکت داری

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور میٹا کے درمیان نوجوانوں اور بچوں کے آن لائن تحفظ، محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے فروغ اور ڈیجیٹل فلاح و بہبود کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کر دیے گئے۔معاہدے کے تحت پاکستان میں آن لائن مواد کے تحفظ، محفوظ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے فروغ اور صارفین کی حفاظت سے متعلق مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔پی ٹی اے اور میٹا نوجوانوں اور بچوں کی آن لائن حفاظت، ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویوں کے فروغ، عوامی آگاہی مہمات، پالیسی مکالمے اور ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔اس شراکت داری کے تحت دونوں ادارے متعلقہ اداروں کی صلاحیت میں اضافے، بین الاقوامی بہترین تجربات سے استفادہ اور آن لائن خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے میں بھی تعاون کریں گے، تاکہ بالخصوص نوجوان صارفین کے لیے زیادہ محفوظ اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل ماحول فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ادارے کا بنیادی مقصد صارفین کے لیے محفوظ، قابلِ اعتماد اور ذمہ دار ڈیجیٹل ماحول کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹا کے ساتھ یہ شراکت داری بچوں اور نوجوانوں میں ذمہ دارانہ آن لائن رویوں کے فروغ، ڈیجیٹل آگاہی میں اضافے اور آن لائن تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔چیئرمین پی ٹی اے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ادارے مشترکہ کوششوں سے پاکستان میں ڈیجیٹل تحفظ کے معیار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔