تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد، پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن

سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد، پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر نازیبا، اشتعال انگیز اور دیگر قابلِ اعتراض مواد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گزشتہ 10 برس کے دوران 15 لاکھ 42 ہزار 800 روابط بند کیے ہیں۔پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق قابلِ اعتراض مواد کے خلاف کارروائی کی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اخلاقی اقدار کے منافی مواد پر مشتمل 10 لاکھ 65 ہزار سے زائد روابط بند کیے گئے، جن میں فیس بک کے 2 لاکھ 30 ہزار، ٹک ٹاک کے 1 لاکھ 70 ہزار اور ایکس کے 74 ہزار سے زائد روابط شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کے 66 ہزار سے زائد روابط بند کیے گئے اور اس حوالے سے کارروائی کی شرح 88.6 فیصد رہی۔ اسی طرح واٹس ایپ کے 50 ہزار اور انسٹاگرام کے 45 ہزار سے زائد روابط بھی بند کیے گئے۔پی ٹی اے کے مطابق دہشتگردی سے متعلق ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد روابط، قومی سلامتی اور دفاع کے خلاف 74 ہزار سے زائد روابط جبکہ اسلام مخالف مواد پر مشتمل ایک لاکھ 12 ہزار 482 روابط بند کیے گئے۔فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد کے 52 ہزار سے زائد روابط بھی بند کیے گئے، جبکہ پراکسی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 99.99 فیصد روابط کو بلاک کیا گیا۔پی ٹی اے کے مطابق مذکورہ عرصے کے دوران 17 لاکھ سے زائد شکایات پر کارروائی کی گئی، 76 ہزار سے زائد شکایات تاحال زیرِ جائزہ ہیں، جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔