تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن، 18 لاکھ سے زائد سمز بند

پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن، 18 لاکھ سے زائد سمز بند

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرقانونی سمز کے استعمال اور غیرملکی سمز کی غیرقانونی فروخت کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں، جس کے دوران رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 18 لاکھ 38 ہزار 689 سمز بلاک کر دی گئیں۔پی ٹی اے کے مطابق جنوری سے اب تک 6 لاکھ 91 ہزار 102 غیرقانونی سمز بند کی گئیں، جبکہ ایسے موبائل نمبرز بھی بلاک کیے گئے جو فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ تھے، ان کی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 230 ہے۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متعدد انتباہات کے باوجود فوت شدگان کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔اس کے علاوہ منسوخ یا زائد المیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ 2 لاکھ 44 ہزار 357 سمز بھی بند کر دی گئی ہیں۔پی ٹی اے نے غیرملکی سمز کی غیرقانونی فروخت کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھیں، جن کے دوران 25 چھاپوں میں 8 ہزار 51 غیرملکی سمز برآمد کی گئیں جبکہ 37 افراد کو گرفتار کیا گیا۔پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام نظام کو محفوظ بنانے اور غیرقانونی سمز کے استعمال کی روک تھام کے لیے کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔