تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

موبائل فون خریدنے سے پہلے پی ٹی اے کی اہم ہدایت

موبائل فون خریدنے سے پہلے پی ٹی اے کی اہم ہدایت

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون خریدنے والے صارفین کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی یا غیر رجسٹرڈ موبائل فون خودکار نظام کے تحت بند کر دیے جاتے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق ’’ڈیوائس شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ نظام‘‘ کے تحت ایسے موبائل فونز، جو ادارے سے منظور شدہ نہ ہوں، خودکار طور پر بلاک کر دیے جاتے ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ فراڈ، سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے یہ نظام متعارف کرایا گیا ہے، جو ملک میں موبائل فونز کی رجسٹریشن کو یقینی بناتا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق غیر رجسٹرڈ بین الاقوامی موبائل آلات کے شناختی نمبرز رکھنے والی ڈیوائسز اس نظام کے ذریعے بند کر دی جاتی ہیں، جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ موبائل فون خریدنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت کی تصدیق کریں، جبکہ وفاقی بورڈ آف ریونیو کے مقررہ محصولات ادا کر کے اپنی ڈیوائس کو پی ٹی اے سے رجسٹر ضرور کروائیں۔