تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پی ٹی اے کی سائبر فراڈ سے بچاؤ کے لیے نئی ایڈوائزری جاری، مضبوط پاس ورڈ استعمال کرنے کی ہدایت

پی ٹی اے کی سائبر فراڈ سے بچاؤ کے لیے نئی ایڈوائزری جاری، مضبوط پاس ورڈ استعمال کرنے کی ہدایت

 اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سائبر فراڈ سے تحفظ اور ڈیجیٹل سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ایڈوائزری میں صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے آن لائن اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے مضبوط اور منفرد پاس ورڈز استعمال کریں اور محفوظ ڈیجیٹل عادات اپنائیں۔پی ٹی اے کے مطابق شہریوں کو چاہیے کہ وہ ڈیجیٹل تحفظ کے لیے دو مرحلوں پر مشتمل تصدیق (ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن) کو فعال کریں اور ایک سے زائد اکاؤنٹس کے لیے ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرنے سے گریز کریں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مختصر یا آسان پاس ورڈز سائبر خطرات میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں، اس لیے ذاتی معلومات جیسے نام، تاریخ پیدائش یا آسان نمبرز کو پاس ورڈ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔پی ٹی اے نے مزید ہدایت کی ہے کہ صارفین اپنے پاس ورڈز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور انہیں باقاعدگی سے تبدیل کرتے رہیں۔ادارے کے مطابق فنگر پرنٹ اور چہرے کی شناخت جیسے بائیومیٹرک فیچرز کو ترجیح دینا بھی ڈیجیٹل تحفظ کو مزید مؤثر بنا سکتا ہے۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ مضبوط پاس ورڈ محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کی ضمانت ہے اور شہریوں کو ان ہدایات پر مکمل عمل کرنا چاہیے۔