تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ لاجز اور خیبر پختونخوا ہاؤس کے دھرنے ختم کر دیے

پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ لاجز اور خیبر پختونخوا ہاؤس کے دھرنے ختم کر دیے

اسلام آباد( پاکستان خبر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ لاجز اور خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر جاری دھرنے ختم کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل افریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا ہاؤس سے روانہ ہو گئے، جس کے بعد سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ پارلیمنٹ لاجز میں بھی پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان نے دھرنا ختم کر دیا، تاہم پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن ارکان کا دھرنا جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت محمود خان اچکزئی کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ سیاسی لائحہ عمل اور بانی چیئرمین کی میڈیکل رپورٹ پر غور متوقع ہے۔