تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

اسلام آباد( پاکستان خبر) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے تحریری فیصلے جاری کیے، جن کے مطابق توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں دونوں کی ضمانت منظور کی گئی۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ رسید سوشل میڈیا پر دیکھی گئی، تاہم فرانزک رپورٹ آج تک پیش نہیں کی گئی۔عدالت نے مزید لکھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جعلی رسیدیں الیکشن کمیشن یا کیبنٹ ڈویژن میں جمع کروائیں، اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ اعلیٰ شخصیات کے خلاف الزام تراشی کے مقدمات میں بھی ضمانت منظور ہوئی، اور پراسیکیوشن فوج یا دیگر معاملات کے حوالے سے کوئی قابل قبول ثبوت پیش نہیں کر سکی۔