تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

بانی پی ٹی آئی کی توہین عدالت درخواست اعتراض لگا کر واپس

بانی پی ٹی آئی کی توہین عدالت درخواست اعتراض لگا کر واپس

 اسلام آباد( پاکستان خبر)بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ان کی بہن کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست اعتراض عائد کرکے واپس کردی۔ذرائع کے مطابق درخواست کے ساتھ فریقین پر عائد توہین عدالت کے الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی گئی تھی۔واضح رہے کہ 22 اگست کو پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔ درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے جمع کرائی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔درخواست گزاروں نے مبینہ مرتکبین کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرنے، ذاتی حاضری کا حکم دینے اور جواب دہندگان کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دینے کی استدعا بھی کی تھی۔