تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

پی ٹی آئی، جے یو آئی کا مشترکہ اپوزیشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی، جے یو آئی کا مشترکہ اپوزیشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد( پاکستان خبر) پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پارلیمان میں مشترکہ اپوزیشن کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں دونوں جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے، جبکہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کمیٹی کے لیے اپنے نام مرکزی قیادت کو فراہم کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی پارلیمانی معاملات اور قانون سازی سمیت حکومت کو پارلیمان کے اندر مؤثر انداز میں جواب دینے کے لیے تجاویز تیار کرے گی۔ کمیٹی کو اجلاسوں کے بائیکاٹ سمیت اہم پارلیمانی فیصلے کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے ارکان کمیٹی کی جانب سے طے کردہ حکمت عملی اور جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ گزشتہ شب اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں پارلیمان کے اندر حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق ہوا۔