تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر

لاہور( پاکستان خبر) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن کے قیام کے لیے مارچ کررہی ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جھوٹے مقدمات میں جیل میں قید ہیں، ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے اسمبلی میں باقاعدہ بحث کرائی جائے تاکہ معاملات کو آئینی اور جمہوری طریقے سے حل کیا جاسکے۔وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے مقصد سے لائی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ جن افراد کو منصف مقرر کیا جارہا ہے وہ انصاف فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ حامد خان نے سوال اٹھایا کہ جب وزیر داخلہ خود کہتے ہیں کہ نظام ناکام ہوچکا ہے تو پھر وہ اپنے عہدے پر کیوں موجود ہیں؟