تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر مارچ، خیبرپختونخوا میں 12 مقامات پر دھرنوں کا منصوبہ

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر مارچ، خیبرپختونخوا میں 12 مقامات پر دھرنوں کا منصوبہ

پشاور( پاکستان خبر) تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کے لیے خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر دھرنوں اور کیمپوں کا منصوبہ تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق صوبے کے 12 مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے، جبکہ اسلام آباد کی جانب مرحلہ وار پیش قدمی کی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت صوبے کی حدود میں موٹروے اور جی ٹی روڈ کے مختلف حصے بند کیے جانے کا امکان ہے۔پشاور، خیبر، نوشہرہ اور اکوڑہ خٹک کی جانب سے اٹک پل، جبکہ ملاکنڈ، صوابی، مردان اور چارسدہ میں موٹروے پر دھرنوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ جنوبی اضلاع کے لیے خوشحال گڑھ میں دھرنے کی تجویز ہے۔پارٹی تنظیموں کو دھرنوں اور کیمپوں کے مقامات سے آگاہ کردیا گیا ہے، جبکہ حتمی حکمت عملی طے کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کل پشاور میں اجلاس طلب کیا ہے۔ہری پور میں حطار، خانپور، جھاری کس اور مکھنیال، ہزارہ موٹروے پر کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ ایبٹ آباد میں باریان اور کوہالہ، صوابی میں ٹوپی اور ایم این موٹروے کے مقامات بھی مقرر کیے گئے ہیں۔نوشہرہ میں خیرآباد کنڈ اور اٹک پل، لکی مروت میں کنڈل جبکہ کوہاٹ میں خوشحال گڑھ کو کیمپوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام ارکان اور سینیٹرز کو کیمپوں میں شرکت اور انتظامات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ہر ضلع کی انتظامیہ کی جانب سے کیمپوں میں موجود کارکنوں کے لیے خوراک، پینے کے پانی اور دیگر ضروری اشیا کا بندوبست کیا جائے گا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، جبکہ کیمپوں کے قیام کا مقصد کارکنوں کو ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کے مطابق مارچ کا راستہ جہاں روکا جائے گا، وہیں دھرنا دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پشاور سے مارچ کی قیادت کریں گے۔