تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ آخری کوشش ہوگی: خواجہ آصف

پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ آخری کوشش ہوگی: خواجہ آصف

اسلام آباد (پاکستان خبر) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کوشش آخری ہوگی، اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکیں گے۔نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد کو سومنات سے تشبیہ دے رہے ہیں، جبکہ اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالحکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی فیصلہ کن کوشش ہوگی، تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ وہ احتجاج کیلئے آئیں ہی نہ۔پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ وفاقی حکومت کے وزرا کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو دارالحکومت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت نے احتجاج روکنے کی کوشش کی تو نوجوان سخت ردعمل دیں گے، جبکہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر بھی حکومت کو احتجاج دبانے کی صورت میں ردعمل سے خبردار کر چکے ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی سابق رہنما فوزیہ قصوری نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد پر حملے کی بات کرنے والا پاکستان کا دوست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ضرور کیا جائے لیکن ریاست اور افواج کے خلاف مہم چلانے کے بجائے خیبر پختونخوا میں حکومتی پالیسیوں پر توجہ دی جائے۔