تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پی ٹی آر او ترمیمی بل 2026 میں وضاحت اور ترامیم کا فیصلہ، ابہام دور کیا جائے گا: شزا فاطمہ

پی ٹی آر او ترمیمی بل 2026 میں وضاحت اور ترامیم کا فیصلہ، ابہام دور کیا جائے گا: شزا فاطمہ

 اسلا م آباد( ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2026 میں ضروری ترامیم کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بل کے متن میں موجود ابہام اور وضاحت طلب نکات کو دور کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجوزہ قانون میں شامل بعض الفاظ اور شقوں کی وضاحت ضروری ہے، اسی لیے مناسب ترامیم کی جائیں گی تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی باقی نہ رہے۔وفاقی وزیر کے مطابق زمین کے اوپر ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کی تنصیب سے متعلق شقوں میں کنفیوژن پایا جاتا ہے، جسے دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے 5 کروڑ روپے تک جرمانے سے متعلق خدشات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرمانہ صرف اس صورت میں عائد ہوگا جب زمین یا جائیداد کے مالک اور متعلقہ فریق کے درمیان باہمی رضامندی سے ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی جائے۔