تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

دہشت گردی کے خلاف پاک فوج، پولیس کی قربانیوں کو عوام کا خراجِ تحسین

دہشت گردی کے خلاف پاک فوج، پولیس کی قربانیوں کو عوام کا خراجِ تحسین

راولپنڈی( پاکستان خبر) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور پولیس کی خدمات اور قربانیوں کو عوام کی جانب سے بھرپور سراہا گیا، جبکہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے درمیان تعاون کا اظہار بھی سامنے آیا۔کور کمانڈر پشاور نے ضلع دیر کا دورہ کرکے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی جی خیبر پختونخوا، دیگر اعلیٰ پولیس افسران اور سول حکام بھی موجود تھے۔ کور کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں اور کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔دوسری جانب پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے لکی مروت بازار کا دورہ کیا، جہاں مقامی لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاک فوج کی جانب سے ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات دیے گئے۔دورے کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بچوں سے شفقت کا اظہار بھی کیا۔ مقامی آبادی نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔پاک فوج کی عوامی رابطہ سرگرمیوں اور شہریوں کے مثبت ردعمل سے سکیورٹی فورسز اور عوام کے درمیان مضبوط تعاون کی عکاسی ہوتی ہے۔