تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیواؤں اور یتیم بچوں کے لیے شفاف ڈیجیٹل ’رحمت کارڈ‘ کا آغاز کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیواؤں اور یتیم بچوں کے لیے شفاف ڈیجیٹل ’رحمت کارڈ‘ کا آغاز کردیا

لاہور(پاکستان خبر) پاکستان میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیواؤں اور ان کے یتیم بچوں کی سرکاری کفالت کے لیے شفاف ڈیجیٹل نظام تیار کر لیا ہے۔اس اقدام کے تحت پنجاب میں بیواؤں اور یتیم بچوں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ایک لاکھ روپے تک براہِ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پہلے مرحلے میں 50 ہزار سے زائد بے آسرا گھرانوں کی معاشی ڈھال بنے گا، اور باقاعدہ آغاز عید کے فوراً بعد کیا جائے گا۔ بیوہ خواتین کو ایک لاکھ روپے اور یتیم بچوں کو 25،25 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے لیے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل، کال سینٹر اور آفس آف زکوٰۃ کے ذریعے رجوع کیا جا سکے گا۔ صوبائی معاون خصوصی برائے عشر و زکوٰۃ راشد نصر اللہ نے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بیوہ اب محتاج نہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بیوہ کو خیرات نہیں بلکہ باوقار حق ملے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل سے ہر فرد کا حق پہنچانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے اور بیوہ خواتین کو خود روزگار کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے بیوہ خواتین اور بچے مالی خود مختاری کے ساتھ باوقار زندگی گزار سکیں گے۔