تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

پنجاب میں جرائم 70 فیصد کم، اداروں کا متحد ہوکر کام کرنا طاقت ہے: مریم نواز

پنجاب میں جرائم 70 فیصد کم، اداروں کا متحد ہوکر کام کرنا طاقت ہے: مریم نواز

لاہور( پاکستان خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف اداروں کا ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا حکومت کی بڑی طاقت ہے۔پنجاب کے مصنوعی ذہانت مرکز کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے ہر طبقے کے لیے قانون پر عمل یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون دوسروں پر لاگو ہوتا دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے، لیکن خود اس پر عمل کرنا بعض اوقات مشکل لگتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کو موٹر سائیکل چلاتے وقت حفاظتی ٹوپی پہننے کا پابند بنانا آسان فیصلہ نہیں تھا۔ موٹر سائیکل سواروں کے حادثات کی خبریں سامنے آئیں تو انہیں افسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، لیکن اگر تنقید سے بچنا مقصد ہوتا تو وہ بھی خاموش بیٹھ سکتی تھیں۔مریم نواز نے بچوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات انسان کا انسانیت پر اعتماد متزلزل کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا آسان کام نہیں۔ حکومت نے خود کو خطرے میں ڈال کر کئی مشکل فیصلے کیے ہیں۔ آج سب کی توجہ پنجاب پر ہے اور صوبے میں امن و امان بہتر بنانے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ دہشت گردوں کے پاس رات میں دیکھنے والے کیمرے موجود تھے، جس کے بعد پولیس کو بھی ایسے جدید کیمرے فراہم کیے گئے۔ صوبے کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں کچے کے علاقے سے رہزنی اور دیگر جرائم کی متعدد وارداتیں رپورٹ ہوتی تھیں، تاہم اب وہاں جرائم پر قابو پالیا گیا ہے اور کچے کے علاقے میں ریاست کی عمل داری قائم ہوچکی ہے۔