تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

دیہی علاقوں تک پہلی بار الیکٹرک بس سروس پہنچا رہے ہیں: مریم نواز

دیہی علاقوں تک پہلی بار الیکٹرک بس سروس پہنچا رہے ہیں: مریم نواز

لاہور( پاکستان خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکٹرک بسوں کی سہولت دیہی علاقوں تک بھی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دیہی ترقی کے لیے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔دیہی آبادی کی ترقی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے دیہی برادریوں کے زرعی پیداوار، غذائی تحفظ اور قومی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مضبوط دیہی معیشت ہی ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہات کسی بھی ملک کی معاشی اور سماجی ترقی میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ زراعت سے لے کر صدیوں پرانی روایات کے تحفظ تک، دیہی علاقے ہمارے معاشرے کی اصل طاقت ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت دیہی آبادی کو تعلیم، صحت، ہنر، پائیدار روزگار، صاف پانی، جدید زرعی سہولیات اور بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام پہلی بار شہری علاقوں کے ساتھ دیہات میں بھی مکمل طور پر فعال کیا گیا ہے، جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکٹرک بسوں کی سہولت دیہی علاقوں تک توسیع دی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ کے مطابق اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم صرف دیہی علاقوں کے بے روزگار افراد کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ 2 ہزار 400 سے زائد دیہات کو بنیادی شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مثالی گاؤں منصوبہ جاری ہے، جس کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس، پارکس اور بچوں کے کھیلنے کے مقامات تعمیر کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوکل روڈز پروگرام کے تحت 1,500 سے زائد منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کے ذریعے 3,300 کلومیٹر سے زائد دیہی سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ سوہنے پنڈ پنجاب دے پروگرام کے تحت دیہات میں پختہ گلیوں، سڑکوں کی مرمت، چلڈرن پارکس کے قیام اور شجرکاری کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔