تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

پنجاب حکومت کا ’شی تھریڈز‘ منصوبہ، دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے 310 ملین روپے مختص

پنجاب حکومت کا ’شی تھریڈز‘ منصوبہ، دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے 310 ملین روپے مختص

لاہور (پاکستان خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انیشی ایٹو کے تحت ’شی تھریڈز‘ پروگرام کے لیے 310 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔پروگرام کے تحت صوبے بھر کے دیہات سے تعلق رکھنے والی 18 سے 45 سال کی مڈل پاس خواتین حصہ لے سکتی ہیں۔ تربیت کے دوران شرکاء کو ماہانہ وظیفہ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی دیا جائے گا۔حکام کے مطابق اس منصوبے میں ٹیکسٹائل انڈسٹری سے متعلق 10 مختلف تربیتی کورسز شامل کیے گئے ہیں، جن میں اسٹیچنگ، کوالٹی کنٹرول، کٹنگ، ڈرافٹنگ اور مرچنڈائزنگ جیسے شعبے شامل ہیں۔گزشتہ دو برسوں میں اس پروگرام کے تحت ہزاروں خواتین تربیت مکمل کر چکی ہیں، جن میں سے متعدد کو فوری طور پر روزگار بھی حاصل ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی بڑی تعداد میں خواتین مختلف کورسز میں تربیت حاصل کر رہی ہیں، جبکہ آئندہ سال مزید خواتین کو اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد خواتین کو مالی طور پر خودمختار بنانا ہے، اور ہنرمند خواتین ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔