تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

کوانٹم ویلی پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت ہے: احسن اقبال

کوانٹم ویلی پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت ہے: احسن اقبال

اسلام آباد( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوانٹم ویلی پاکستان کا افتتاح ملک کیلئے ایک اہم پیش رفت اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں قومی صلاحیت بڑھانے کی جانب قدم ہے۔کوانٹم ویلی پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس منصوبے کا آغاز پاکستان کو ٹیکنالوجی کے ایک نئے مرحلے کی طرف لے جانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کوانٹم ویلی پاکستان اور کیمبرج اختراعی مرکز کے درمیان معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شراکت داری سے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت اور مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیر کے مطابق کوانٹم ویلی کے قیام سے نئے کاروباری منصوبوں اور جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ کاروبار کو فروغ ملے گا، جبکہ ملک میں ہائی ٹیک شعبے کیلئے نئی مہارتیں بھی پروان چڑھیں گی۔احسن اقبال نے کہا کہ ’معرکہ حق‘ میں کامیابی سے پاکستان کو عالمی سطح پر نئی شناخت ملی، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کیلئے بھی پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دفاع اور سفارت کاری میں کامیابی کیلئے مضبوط معیشت بنیادی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے ٹیکنالوجی، نوجوانوں کی صلاحیتوں اور جدید کاروباری شعبوں کی ترقی پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔