تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کگیسو ربادا ہیمسٹرنگ انجری، آسٹریلیا سیریز سے باہر

کگیسو ربادا ہیمسٹرنگ انجری، آسٹریلیا سیریز سے باہر

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے مایہ ناز فاسٹ بولر کگیسو ربادا ٹانگ کی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف اگلے ماہ شیڈول 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔آسٹریلیا کے خلاف 9 اکتوبر سے شروع ہونے والی 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھی ربادا کی شرکت ان کی فٹنس سے مشروط کردی گئی ہے۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے مطابق ربادا دائیں ٹانگ کی ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یابی کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور انہیں مزید کم از کم ساڑھے 4 ہفتے کھیل سے دور رہنا ہوگا۔بورڈ نے انجری کی نوعیت یا اس کی شدت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ٹیسٹ سیریز کے قریب آنے پر ان کی بحالی کی صورتحال کا جائزہ لے کر دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔کگیسو ربادا کی انجری جنوبی افریقی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہے، کیونکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کے اہم ترین فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں۔2025ء کی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ربادا نے 9 وکٹیں حاصل کرکے جنوبی افریقا کی تاریخی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ربادا کی عدم موجودگی میں لنگی نگیدی، مارکو جینسن اور کوربن بوش پر بولنگ کی ذمہ داری مزید بڑھ جائے گی، جبکہ کوینا مافاکا، ڈین پیٹرسن اور ویان ملڈر بھی متبادل کے طور پر موجود ہیں۔کافی عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ سے دور اینرک نورکیا اور جیرالڈ کوئٹزے کو بھی ٹیم میں واپسی کا موقع مل سکتا ہے۔