تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بارشیں اور برفباری تباہی لے آئیں کئی جانیں ضائع

بارشیں اور برفباری تباہی لے آئیں کئی جانیں ضائع

اسلام آباد( پاکستان خبر)ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں جانی و مالی نقصانات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔بلوچستان کے علاقوں چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، کوہلو اور نصیرآباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جہاں فرنٹیئر کور نے امدادی کارروائیاں انجام دیں۔دوسری جانب آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، ناران، سوات اور زیارت کے پہاڑی علاقوں میں اپریل کے دوران برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری رہی، جبکہ ڈیرہ غازی خان اور فورٹ منرو میں ژالہ باری کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے صورتحال متاثر رہی، پشاور میں نالوں کا پانی سڑکوں پر آ گیا جبکہ مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق اور انیس زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پچیس مارچ سے اب تک بارشوں کے نتیجے میں تیس افراد جاں بحق اور پچاسی زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ایک سو چالیس گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے ایک سو پندرہ کو جزوی اور پچیس مکمل طور پر تباہ ہوئے۔متاثرہ علاقوں میں بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، نوشہرہ، باجوڑ، لکی مروت، کرم، ہنگو، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر اپر، بٹگرام، شمالی وزیرستان اور ٹانک شامل ہیں جہاں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا اور یکم سے چار اپریل تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔