تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ملک بھر میں بارشوں کا آغاز، گرمی کی شدت میں کمی

ملک بھر میں بارشوں کا آغاز، گرمی کی شدت میں کمی

لاہور، اسلام آباد(پاکستان خبر) ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کی آمد کے بعد گرمی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جبکہ دوپہر کے اوقات میں بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جہاں طارق روڈ، بہادر آباد، صدر، کھارادر، لیاقت آباد اور دیگر علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح ایبٹ آباد میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ سرگودھا، دریا خان، وزیرآباد، سانگلہ ہل، میانوالی اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جو 20 جون تک جاری رہ سکتا ہے۔ ادارے نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔