تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

جڑواں شہروں میں بارش، موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان

جڑواں شہروں میں بارش، موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان

اسلام آباد( پاکستان خبر)راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوالمنڈی میں 47، کچہری میں 44 اور پیرودھائی میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ نیوکٹاریاں میں 32، بوکرہ میں 27، پی ایم ڈی میں 23 اور شمس آباد میں 19 ملی میٹر بارش ہوئی۔ایم ڈی واسا کے مطابق نشیبی علاقوں میں عملہ بھاری مشینری کے ساتھ موجود ہے، جبکہ گزشتہ بارشوں کے بعد نالوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں۔ شہر کے نالوں اور نالہ لئی کی مسلسل نگرانی جاری ہے اور پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مون سون ہواؤں کے ساتھ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے باعث آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔