تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بارشیں اور جنگی اثرات، روئی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بارشیں اور جنگی اثرات، روئی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی ( کامرس ڈیسک) حالیہ بارشوں، کپاس کی فصل کو پہنچنے والے نقصان اور خلیجی کشیدگی کے باعث درآمدی سرگرمیوں میں تعطل نے مقامی کاٹن مارکیٹ میں قیمتوں کو نئی بلندی پر پہنچا دیا ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران فی من روئی کی قیمت بیس ہزار روپے تک جا پہنچی، جو رواں سیزن کی بلند ترین سطح قرار دی جا رہی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق حالیہ بارشوں سے پہلے سے کاشت شدہ کپاس کی فصل متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث پیداوار کے خدشات بڑھ گئے ہیں، دوسری جانب بیرون ملک سے روئی کی درآمد میں رکاوٹ نے بھی مارکیٹ پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر علاقائی سطح پر جاری مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں اور ہمسایہ ملک سے روئی کی درآمد بحال ہو جاتی ہے تو قیمتوں میں کچھ کمی آ سکتی ہے، بصورت دیگر مہنگائی کا رجحان برقرار رہنے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق چند ماہ قبل درجہ حرارت میں اضافے کے باعث کپاس کی کاشت میں تیزی آئی تھی اور بیرونی منڈیوں سے درآمد کے سبب قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی تھی، تاہم موجودہ حالات نے صورتحال یکسر بدل دی ہے۔