تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، سوات سے تعلق رکھنے والا مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، سوات سے تعلق رکھنے والا مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی( پاکستان خبر)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق سوات سے ہے اور وہ 2007 میں کالعدم تنظیم کے فضل اللہ گروپ میں شامل ہوا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم شکردرہ اور شکردیری میں اسکولوں اور پولیس چوکیوں پر آئی ای ڈی حملوں میں ملوث رہا ہے، جبکہ تھانہ مٹہ پر حملہ، سرکاری اسلحہ لوٹنے اور تھانے کو آگ لگانے جیسے واقعات میں بھی اس کا کردار رہا ہے۔مزید بتایا گیا کہ 2008 میں کارروائی کے دوران وہ مینگورہ میں روپوش رہا اور بعد ازاں بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، تاہم 2022 میں واپس آ کر اس نے دوبارہ دہشت گردی کی سرگرمیاں شروع کر دیں۔رپورٹ کے مطابق ملزم کے حملے میں 3 شہری جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے، جبکہ وہ مزید نیٹ ورک منظم کرنے کے لیے کراچی میں چھپا ہوا تھا۔گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی سوات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔