تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 148 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 5 ہزار 64 ڈالر تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات ملک میں بھی دکھائی دیے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 14 ہزار 800 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 689 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے تک جا پہنچی۔چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 109 روپے بڑھ کر 9 ہزار 255 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 93 روپے کے اضافے کے ساتھ 7 ہزار 934 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔