تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

الیکشن کمیشن: رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی

الیکشن کمیشن: رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی

اسلام آباد ( پاکستان خبر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 167 تک پہنچ گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے چار سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق جن جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کیے گئے ان میں عام آدمی تحریک پاکستان، پاکستانی عوامی انقلابی لیگ، اللہ اکبر تحریک اور کسان اتحاد عوامی پارٹی شامل ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف، تحریک لبیک پاکستان اور پاکستان ریفارم پارٹی تاحال باضابطہ تنظیمی ڈھانچے اور سربراہ کے بغیر فہرست میں شامل ہیں۔