اسلام آباد( پاکستان خبر) الیکشن کمیشن کے مطابق 2 جولائی کے بعد ملک بھر میں 2 لاکھ 94 ہزار 818 نئے ووٹرز کا اندراج ہوا، جس کے بعد رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 75 لاکھ 71 ہزار 216 ہوگئی، جہاں اس عرصے میں 94 ہزار 582 نئے ووٹرز شامل ہوئے۔خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ 92 ہزار 258 ہے، جبکہ 85 ہزار 309 نئے ووٹرز کا اندراج کیا گیا۔سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 41 ہزار 92 تک پہنچ گئی، جہاں 65 ہزار 345 نئے ووٹرز رجسٹر ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 58 لاکھ 154 ہوگئی، جہاں 37 ہزار 372 نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 497 ہے، جبکہ 12 ہزار 210 نئے ووٹرز کا اندراج ہوا۔