تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ، پاکستان کی معیشت پر اعتماد مضبوط ہونے لگا

ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ، پاکستان کی معیشت پر اعتماد مضبوط ہونے لگا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان میں معاشی بہتری کے ساتھ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جسے ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔مشیرِ وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں، جو گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں 12.7 فیصد زیادہ ہیں۔خرم شہزاد نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات بھیجنا موجودہ حکومت پر ان کے اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلاتِ زر گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس عرصے میں سعودی عرب سے 89 کروڑ 90 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 74 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جبکہ برطانیہ سے 51 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مؤثر سفارت کاری اور مسلسل معاشی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کی اقتصادی ساکھ اور عالمی اعتماد میں بہتری آئی ہے۔ ان کے مطابق ترسیلاتِ زر میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے اور اس سے طویل المدتی معاشی استحکام کی راہ ہموار ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار پاکستان کی معیشت میں بہتری کے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔