تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

محققین کا جنریشن زی کو آن لائن فراڈ سے خبردار رہنے کا انتباہ

محققین کا جنریشن زی کو آن لائن فراڈ سے خبردار رہنے کا انتباہ

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) محققین اور حکام نے امریکا کے نوجوانوں کو خبردار کیا ہے کہ ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ٹوئچ اور آن لائن کھیلوں کے پلیٹ فارمز پر کرپٹو کرنسی سے متعلق فراڈ کے نت نئے اور پیچیدہ طریقے تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ دھوکا باز مصنوعی ذہانت اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے چند منٹوں میں لوگوں کی رقم ہتھیانے کی کوشش کررہے ہیں۔کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل روب بونٹا نے پیر کے روز جاری کردہ انتباہ میں کہا کہ جرائم پیشہ افراد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس، براہِ راست نشریات اور ڈیجیٹل سرمایہ کاری کی مختلف اسکیموں کے ذریعے جنریشن زی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ جنریشن زی سے مراد وہ نسل ہے جس میں 1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد شامل ہیں۔روب بونٹا کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق، امریکی شہریوں کو 2025 کے دوران انٹرنیٹ فراڈ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 20 ارب 90 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا، جس میں سے 11 ارب 40 کروڑ ڈالر کرپٹو کرنسی سے متعلق دھوکا دہی کی نذر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ بنیادی طور پر فراڈ کے وہی پرانے طریقے ہیں جن کے خلاف حکام طویل عرصے سے کارروائیاں کررہے ہیں، تاہم کرپٹو کرنسی تک وسیع پیمانے پر رسائی نے دھوکا بازوں کو لوگوں کی رقم ہتھیانے کا ایک نیا اور خطرناک ذریعہ فراہم کردیا ہے۔حکام نے نوجوانوں کو نشانہ بنانے والے آن لائن فراڈ کے کئی عام طریقوں کی نشاندہی بھی کی ہے، جن میں جنسی بلیک میلنگ، مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ آوازوں اور ڈیپ فیک ویڈیوز کے ذریعے دھوکا دہی شامل ہیں۔جنسی بلیک میلنگ کے طریقے میں جرائم پیشہ افراد متاثرہ شخص کو دھمکی دیتے ہیں کہ اگر اس نے رقم یا کرپٹو کرنسی ادا نہ کی تو اس کی نجی تصاویر یا ذاتی معلومات عام کردی جائیں گی۔ اس طرح متاثرین کو خوف زدہ کرکے ان سے رقم وصول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔فراڈ کی ایک اور صورت میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ آوازوں اور ڈیپ فیک ویڈیوز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کے ذریعے دھوکا باز رشتہ داروں، معروف شخصیات یا قابلِ اعتماد افراد کی نقالی کرکے لوگوں کو رقم منتقل کرنے یا حساس معلومات فراہم کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔حکام نے نوجوانوں کو خبردار کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر ملنے والی سرمایہ کاری کی غیر معمولی پیشکشوں، اچانک موصول ہونے والے مالی مطالبات اور مشکوک پیغامات پر آنکھ بند کرکے بھروسا نہ کریں۔ کسی بھی شخص کی شناخت کی تصدیق کیے بغیر رقم منتقل کرنے سے گریز کرنا آن لائن فراڈ سے بچاؤ کے لیے اہم ہے۔