تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پنجاب اسمبلی میں جنگ بندی کے حق میں قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں جنگ بندی کے حق میں قرارداد جمع

لاہور ( پاکستا ن خبر) پنجاب اسمبلی میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے خیرمقدم کے لیے قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے پیش کی گئی جس میں ایوان نے جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔قرارداد کے متن میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے مؤثر اور مخلصانہ کردار ادا کیا۔متن کے مطابق پاکستان کی پرامن سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور یہ پیش رفت حکومت کی بڑی کامیابی قرار دی گئی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جس پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، وہ آج اہم عالمی فیصلوں میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ایوان نے امن کے قیام کے لیے وفاقی حکومت کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے ان کی توثیق بھی کی ہے۔