تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

حج سے واپسی کا مرحلہ شروع، پہلے روز ہزاروں حاجیوں کی وطن واپسی

حج سے واپسی کا مرحلہ شروع، پہلے روز ہزاروں حاجیوں کی وطن واپسی

 اسلام آباد(پاکستان خبر)حج کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے پروازوں کا آغاز کل سے کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حج آپریشن کے پہلے روز 22 پروازوں کے ذریعے 5237 حاجی اپنے وطن واپس پہنچیں گے۔ پہلی پرواز جدہ سے 391 حاجیوں کو لے کر یکم جون کی صبح سیالکوٹ پہنچے گی۔شیڈول کے مطابق یکم جون کو مختلف شہروں میں مجموعی طور پر متعدد پروازیں پہنچیں گی، جن میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ شامل ہیں۔حج بعد از آپریشن کے دوران سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے تقریباً ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی حجاج کرام کو مجموعی طور پر 471 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔اس آپریشن میں پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی فضائی کمپنیوں کی پروازیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ واپسی کا مرحلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔حکام کے مطابق تمام حاجیوں کی محفوظ اور منظم واپسی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔