تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

وفاقی اداروں کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ سے زائد مراعات ملنے کا انکشاف

وفاقی اداروں کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ سے زائد مراعات ملنے کا انکشاف

اسلام آباد(پاکستان خبر) سرکاری ذرائع کے مطابق وفاق کے 50 سے زائد اداروں میں ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے 100 فیصد سے بھی زیادہ اضافی مراعات دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تنخواہوں کے ڈھانچے سے آگاہ حکام کے مطابق بعض وفاقی اداروں میں مجموعی تنخواہیں عام سرکاری محکموں کے اسی گریڈ کے ملازمین کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اداروں میں صدر سیکرٹریٹ، وزیراعظم آفس، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ، اعلیٰ عدالتیں، قومی احتساب بیورو، انٹیلی جنس ادارے، ٹیکس حکام اور مختلف خصوصی ٹربیونلز شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان اداروں کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے ساتھ مختلف اضافی الاؤنسز اور مراعات بھی دی جاتی ہیں، جس کے باعث مجموعی آمدن میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔