تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

پیٹرولیم لیوی پر غور، حکومتی عیاشیوں میں کمی کی جائے: کنڈی

پیٹرولیم لیوی پر غور، حکومتی عیاشیوں میں کمی کی جائے: کنڈی

لاہور( پاکستان خبر) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم لیوی پر نظرثانی اور غیرضروری حکومتی اخراجات میں کمی کی جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرکے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کرے۔ وفاق کے ساتھ مختلف معاملات پر بات چیت جاری ہے اور صوبے کو اپنے مسائل دلیل اور مؤثر انداز میں وفاق کے سامنے رکھنے چاہئیں۔پمز حادثے کے حوالے سے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صرف ایک سیکریٹری کو معطل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق واقعات کے بعد کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں لیکن محض کمیٹیوں کے قیام سے مسائل ختم نہیں ہوتے۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ملک میں جب تک جزا اور سزا کا مؤثر نظام قائم نہیں ہوگا، ایسے مسائل کا سلسلہ جاری رہے گا۔