تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ہوزری اور نٹ ویئر برآمدات کو بڑھتی لاگت سے مشکلات کا سامنا

ہوزری اور نٹ ویئر برآمدات کو بڑھتی لاگت سے مشکلات کا سامنا

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان کی ہوزری اور نٹ ویئر برآمدی صنعت کو پیداواری لاگت، ریفنڈز میں تاخیر اور ضابطوں سے متعلق اخراجات میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں مسابقت برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے صنعت کو درپیش مسائل کے حل اور برآمدی آرڈرز کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا ہے۔ پی ایچ ایم اے کے مرکزی چیئرمین ضیا علمدار حسین نے وفاقی سیکریٹری تجارت کو خط لکھ کر مشاورتی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔خط میں وزارت تجارت، وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو اجلاس میں شریک کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ برآمدی شعبے کے مسائل کا جائزہ لے کر عملی اقدامات طے کیے جاسکیں۔پی ایچ ایم اے کے مطابق صنعت کو بلند پیداواری لاگت، مہنگی بجلی، لوڈشیڈنگ، بھاری ٹیکسوں، بلند فریٹ چارجز، مالی مشکلات، علاقائی مسابقت اور عالمی طلب میں کمی جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔ ان حالات میں پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے نئے آرڈرز حاصل کرنا اور موجودہ بین الاقوامی خریداروں کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔خط کے مطابق اہم عالمی منڈیوں کیلئے سمندری مال برداری کے اخراجات میں ڈیڑھ سے ڈھائی گنا تک اضافہ ہوا ہے، جس سے پاکستانی مصنوعات کی مجموعی لاگت بڑھ گئی ہے اور برآمد کنندگان پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔