تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

سونے کے نرخ بڑھے، پاکستانی ذخائر کی مالیت 392 ارب روپے بڑھ گئی

سونے کے نرخ بڑھے، پاکستانی ذخائر کی مالیت 392 ارب روپے بڑھ گئی

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے سے پاکستان کے سرکاری سونے کے ذخائر کی قدر میں 392 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوگیا۔مالی سال 2026 کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے پاس موجود سونے کے ذخائر کی مالیت 2,334 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 1,942 ارب روپے تھی۔مالی سال 2025-26 کے دوران ملکی سرکاری سونے کے ذخائر میں 70 کلوگرام اضافہ ہوا، جس کے بعد 30 جون 2026 تک مجموعی ذخائر 64.82 ٹن ہوگئے۔اس تاریخ کو سونے کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8.39 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئی۔ عالمی سطح پر مالی سال 2026 کے دوران سونے کی قیمت میں 22.5 فیصد اضافے نے بھی پاکستان کے ذخائر کی روپے میں قدر بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔